• "اردو - "خدا نے ہم سب کو بنایا.mp3

  • Jan 4 2023
  • Length: 3 mins
  • Podcast

"اردو - "خدا نے ہم سب کو بنایا.mp3

  • Summary

  • ਉਰਦੂ - "ਰੱਬ ਨੇ ਸਾਨੂੰ ਸਾਰਿਆਂ ਨੂੰ ਬਣਾਇਆ".mp3 / Urdu - "God Made Us All".mp3 // یُوحنّا 1- زِندگی کا کلام1اِبتدا میں کلام تھا اور کلام خُدا کے ساتھ تھا اور کلام خُدا تھا۔  2یہی اِبتدا میں خُدا کے ساتھ تھا۔  3سب چِیزیں اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئِیں اور جو کُچھ پَیدا ہُؤا ہے اُس میں سے کوئی چِیز بھی اُس کے بغَیر پَیدا نہیں ہُوئی۔  4اُس میں زِندگی تھی اور وہ زِندگی آدمِیوں کا نُور تھی۔  5اور نُور تارِیکی میں چمکتا ہے اور تارِیکی نے اُسے قبُول نہ کِیا۔6ایک آدمی یُوحنّا نام آ مَوجُود ہُؤا جو خُدا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔  7یہ گواہی کے لِئے آیا کہ نُور کی گواہی دے تاکہ سب اُس کے وسِیلہ سے اِیمان لائیں۔  8وہ خُود تو نُور نہ تھا مگر نُور کی گواہی دینے کو آیا تھا۔  9حقِیقی نُور جو ہر ایک آدمی کو رَوشن کرتا ہے دُنیا میں آنے کو تھا۔10وہ دُنیا میں تھا اور دُنیا اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئی اور دُنیا نے اُسے نہ پہچانا۔  11وہ اپنے گھر آیا اور اُس کے اپنوں نے اُسے قبُول نہ کِیا۔  12لیکن جِتنوں نے اُسے قبُول کِیا اُس نے اُنہیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر اِیمان لاتے ہیں۔  13وہ نہ خُون سے نہ جِسم کی خواہِش سے نہ اِنسان کے اِرادہ سے بلکہ خُدا سے پَیدا ہُوئے۔14اور کلام مُجسّم ہُؤا اور فضل اور سچّائی سے معمُور ہو کر ہمارے درمِیان رہا اور ہم نے اُس کا اَیسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلَوتے کا جلال۔15یُوحنّا نے اُس کی بابت گواہی دی اور پُکار کر کہا ہے کہ یہ وُہی ہے جِس کا مَیں نے ذِکر کِیا کہ جو میرے بعد آتا ہے وہ مُجھ سے مُقدّم ٹھہرا کیونکہ وہ مُجھ سے پہلے تھا۔16کیونکہ اُس کی معمُوری میں سے ہم سب نے پایا یعنی فضل پر فضل۔  17اِس لِئے کہ شرِیعت تو مُوسیٰ کی معرفت دی گئی مگر فضل اور سچّائی یِسُوعؔ مسِیح کی معرفت پُہنچی۔  18خُدا کو کِسی نے کبھی نہیں دیکھا۔ اِکلَوتا بیٹا جو باپ کی گود میں ہے اُسی نے ظاہِر کِیا۔
    Show more Show less

What listeners say about "اردو - "خدا نے ہم سب کو بنایا.mp3

Average customer ratings

Reviews - Please select the tabs below to change the source of reviews.